0
Thursday 1 Mar 2018 23:33

نواز شریف اللہ کی پکڑ میں ہیں، (ن) لیگ کی کرپشن کے راز فاش ہو رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

نواز شریف اللہ کی پکڑ میں ہیں، (ن) لیگ کی کرپشن کے راز فاش ہو رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، غازی ممتاز قادری نے حضور کریم کی ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا، غازی ممتاز حسین قادری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، حکمران تحفظ ختم نبوت قوانین کو غیر مؤثر کرنے کیلئے نت نئے حربے اور بہانے تراش رہے ہیں، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے کرپشن کے راز فاش ہو رہے ہیں، غازی ممتاز قادری کو راتوں رات ایمرجنسی نافذ کرکے پھانسی کے تختہ پر لٹکایا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ممتاز قادری کے دوسرے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران طبقہ قادیانیوں کو سپورٹ کر رہا ہے، ملعونہ آسیہ مسیح کو برطانیہ بھیجنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں، ملک کا قانون، عدلیہ اور ادارے کہاں ہیں، کیا سارے قانون اور ان پر جبری عمل صرف عاشقان رسول پر ہی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے سزائے موت پانے والی ملعونہ کو اعلیٰ عدلیہ سے سزا ختم کرانے کیلئے یورپی یونین دباؤ بڑھا رہا ہے، ملعونہ آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیجا گیا، تو عدلیہ پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو جائیگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل لسٹ میں ڈالا جائے، غازی ممتاز قادری نے پوری امت محمدیہ کیلئے راہ متعین کر دی کہ جب بھی ناموس مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کا مرحلہ آئے، اپنا سب کچھ بارگاہ مصطفیٰ میں قربان کر دینا، کیونکہ ایمان کا بنیادی جز رسالت مصطفیٰ پر اپنا سب کچھ قربان کر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اتحاد اہلسنت کے ذریعے اہلسنت کا کھویا ہوا تشخص واپس لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کی بہاریں ضرور آئینگی، سیکولر و لادین قوتوں سے ملک و ملت کو نجات ملے گی، غازی ممتاز قادری شہید نے آنیوالی نسلوں کو پیغام دے دیا ہے کہ یہ جان رہے یا نہ رہے، ہر حال میں ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے، نواز لیگ کی حکومت ختم نبوت کے قوانین میں چھیڑ چھاڑ سے باز رہے، آئندہ کے الیکشن میں عوام ختم نبوت کے قوانین میں ہرزہ سرائی کرنے والوں کو مسترد کر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 708400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش