QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹرز کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، الیاس صدیقی

1 Mar 2018 23:56

میڈیا کو جاری ایک اہم بیان میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سالہا سال حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں، اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو انتہائی زیادتی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔ قوم کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کے بنیادی مسائل سے حکومت کی چشم پوشی مضحکہ خیز ہے۔ عوام کو دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کو مستقل کرکے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کیا جائے۔ کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کو ان کی خدمات کا صلہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی انتہائی کمی ہے، جس کی وجہ سے غریب عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خالی پوسٹوں کو پرُ کرکے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سالہا سال حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں، اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو انتہائی زیادتی ہوگی۔ حکومت اپنے پروٹول میں تو کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں جبکہ عوام دربدر کی ٹھوکریں کھائیں انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ حکومت کی بنیادی مسائل سے چشم پوشی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حکومت اقتدار کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 708402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708402/ینگ-ڈاکٹرز-کو-مستقل-کرکے-حکومت-اپنا-وعدہ-پورا-کرے-الیاس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org