0
Friday 2 Mar 2018 12:56

خیبر ایجنسی، جمرود بازار میں لیویز حوالدار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

خیبر ایجنسی، جمرود بازار میں لیویز حوالدار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے لیویز فورسز کے حوالدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق حوالدار دلاور خان گذشتہ شام جمرود بازار میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقتول دلاور خان کے ساتھی اہلکاروں نے بتایا کہ حوالدار دلاور ولد حاجی رحمت مندوخیل محب وطن، نڈر، فرض شناس اور بہادر اہلکار تھا جس نے مشکل حالات میں جمرود کے حساس ترین چیک پوسٹوں سخی پل، پمپ ہاؤس، کارخانو چیک پوسٹ اور جمرود بازار اڈہ پر مشکل حالات میں ڈیوٹیاں انجام دی۔ ان کے والد بھی دہشت گردی کے ایک واقعے میں زخمی ہوئے جبکہ اس سے پہلے دلاور کا ایک کزن بھی شدت پسندی کی نذر ہوا تھا، لیکن اُس نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ مکمل جان فشانی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہا اور آخرکار فرائض پر قربان ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 708455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش