QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

2 Mar 2018 17:43

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری ہیں، اشتہاری شخص کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟۔ اس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ آپ قانونی دلائل دیں، سیاسی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کر دی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری ہیں، اشتہاری شخص کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟۔ اس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ آپ قانونی دلائل دیں، سیاسی نہیں۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ فریق کیسے ہیں؟۔ عدالت کے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کر دی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


خبر کا کوڈ: 708507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708507/لاہور-ہائیکورٹ-نے-سابق-وفاقی-وزیر-خزانہ-کو-سینیٹ-الیکشن-لڑنے-کی-اجازت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org