QR CodeQR Code

سنٹرل کرم ایجنسی، پولیو ایریا انچارج کا اغوا ہونے کے بعد قتل

2 Mar 2018 18:25

انتظامیہ کے مطابق قائد اللہ نامی پولیو ایریا انچارج کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز اغوا کیا تھا اور آج کھیتوں سے اس کی لاش ملی ہے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم ایجنسی میں نامعلوم ملزمان نے ایک پولیو ورکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انتظامیہ کے مطابق قائد اللہ نامی پولیو ایریا انچارج کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز اغوا کیا تھا اور آج کھیتوں سے اس کی لاش ملی ہے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اور علاقائی ذمہ داری کے تحت گرفتاریاں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 708510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708510/سنٹرل-کرم-ایجنسی-پولیو-ایریا-انچارج-کا-اغوا-ہونے-کے-بعد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org