0
Friday 2 Mar 2018 22:07

امریکہ، ریاست مشی گن کی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکہ، ریاست مشی گن کی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق تاحال کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ مشی گن کی سینٹرل یونی ورسٹی نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جبکہ پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یونی ورسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو ہیلپ لائن نمبر پر فون کریں۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور سیاہ فام شخص تھا جو مسلح اور خطرناک معلوم ہوتا ہے۔ بعد ازاں مقامی پولیس نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں یونیورسٹی کا کوئی طالبعلم ہلاک نہیں ہوا، بلکہ حملہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 708542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش