0
Friday 2 Mar 2018 23:48

خیبر پختونخوا، سینٹ انتخابات، اپوزیشن 3 حصوں میں تقسیم

خیبر پختونخوا، سینٹ انتخابات، اپوزیشن 3 حصوں میں تقسیم
اسلام ٹائمز۔ تمام تر دعوؤں کے باوجود خیبر پٹختونخوا کی اپوزیشن جماعتیں سینٹ انتخابات کے موقع پر تین حصوں میں تقسیم ہوگئی ہیں۔ جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل تین جماعتی اتحاد کے وجود میں آنے کے بعد جمیعت علماء اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حالات نے پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کو ایک بار پھر اکٹھا کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے۔ گذشتہ رات دیر تک سیاسی جماعتوں کی پولنگ کیلئے منصوبہ بندی ہوتی رہی۔ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے بجائے (ن) لیگ اور اے این پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے مشترکہ طور پر میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا۔ جے یو آئی (ف) اور پی پی پی، پی ٹی آئی اور کیو ڈبلیو پی پر مشتمل اتحاد بھی تشکیل پاگئے ہیں، اس سلسلہ میں دو دنوں سے کوششیں جاری تھیں۔ ذرائع کے مطابق تین جماعتی اتحاد نے ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اتحاد کے 7 امیدوار میدان میں ہیں تاہم پیر صابر شاہ، مشتاق احمد خان، دلاور خان اور شگفتہ ملک کو سنجیدہ امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ بعض امیدواروں کی طرف سے آج ریٹائرمنٹ کا امکان بھی ہے۔ پی پی پی اور جے یو آئی کی طرف سے بھی 7 امیدوار میدان میں ہیں تاہم مولانا گل نصیب خان، طلحہ محمود، فیصل بٹ، شیخ یعقوب اور روبینہ خالد اہم امیدوار ہیں جبکہ کیوڈ بلیو پی نے اپنی واحد امیدوار انیسہ زیب طاہر خیلی کو اضافی ووٹ دینے کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بدلے میں کیو ڈبلیو پی کے ووٹ مولانا سمیع الحق کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 708550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش