QR CodeQR Code

لوئر دیر، پاکستان تحریک انصاف کا مقامی رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق

3 Mar 2018 14:33

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یونین کونسل معیار کے صدر و سابق اُمیدوار تحصیل کونسل حیدر علی اپنی گاڑی میں اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران جونی کلے میں نامعلوم افراد نے اُنکی گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں حیدر علی متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لوئر دیر کے علاقہ جونی میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یونین کونسل معیار کے صدر و سابق اُمیدوار تحصیل کونسل حیدر علی اپنی گاڑی میں اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران جونی کلے میں نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں حیدر علی متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کی اہلیہ اور بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 708679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708679/لوئر-دیر-پاکستان-تحریک-انصاف-کا-مقامی-رہنماء-قاتلانہ-حملے-میں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org