0
Saturday 3 Mar 2018 15:12

کراچی، پورٹ قاسم سے ملک بھر میں تیل کی درآمد معطل

کراچی، پورٹ قاسم سے ملک بھر میں تیل کی درآمد معطل
اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم پر ڈسچارج پائپ لائن ٹوٹنے سے ملک بھر میں تیل کی درآمد کا عمل معطل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر جہاز لگنے کے دوران ڈسچارج پائپ ٹوٹ گیا جس سے بندرگاہ پر کام رک گیا اور ملک بھر میں تیل کی درآمد کا عمل بھی معطل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاز کپتان کی غلطی اور بندرگاہ کے ورکرز کی جانب سے جہاز صحیح طرح سے ہینڈل نہ کئے جانے پر ٹکرایا جس پر کپتان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں سعودی کمپنی کا تقریباً 35 ہزار ٹن ڈیزل موجود تھا، جہاز سے ڈیزل منتقلی روک کر نقصان کا معائنہ اور مرمت شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 708693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش