0
Saturday 3 Mar 2018 20:05

پشاور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی طے

پشاور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی طے
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں میں آئس، منشیات فروش، فحاشی کے اڈوں اور سود خوروں کیخلاف بلا تعطل کاروائیوں کیخلاف نئی حکمت عملی طے کرلی ہے جبکہ جرائم پر قابو پانے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پی ایل سی ممبران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز تھانہ داؤد زئی میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ایس ایس پی جاوید اقبال کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان، ایس اپچ او تھانہ داؤد زئی سردار علی شاہ، زرسید باچہ، افتخار خان اور نحقی ناظم غریب شاہ، معززین علاقہ حاجی شفیع الرحمٰن، سابقہ ناظم ملک بخت نصیر، ڈسٹرکٹ ممبر ملک فردوس، ممتاز خان اور اشفاق خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے فرداً فرداً اپنے مسائل کے بارے میں ایس ایس پی کو آگاہ کیا، بعد ازاں ایس ایس پی آپریشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فحاشی، منشیات فروشی اور سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا معززین علاقہ اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے نواحی علاقوں میں امن کے قیام میں مدد ملی جو قابل تحسین ہے۔

پشاور پولیس عوام کو سستا انصاف اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینگے۔ عوامی خدمت اور ان کے جان و مال کی حفاظت پشاور پولیس اپنا شعار سمجھتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مقامی ناظمین پی ایل سی ممبران اور معززین علاقہ نے پولیس خدمات کو سراہتے ہوئے علاقہ میں امن و امان کے قیام میں بہتری لانے پر ایس ایس پی آپریشن اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا، معزیزین علاقہ نے بہترین کارکردگی کی بناء پر افسران بالا کو خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا۔
خبر کا کوڈ : 708760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش