0
Saturday 3 Mar 2018 22:36

نواز شریف کو جس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف کو جس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جو آج نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، اسے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں بھی حصہ لے وہ ہی جیتے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو الیکشن پاکستان میں ہوگا اس میں نواز شریف جیتیں گے، پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ نون ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئر تباہ کرے گا، نواز شریف کو جس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے، تاریخ انہیں ان الفاظ میں یاد کرتی ہے جن پرہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندر ہوتا ہے، نواز شریف نے عوام کی خدمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 708793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش