QR CodeQR Code

جی بی پولیس کو خلاف قانون کوئی کام کرنے نہیں دیا جائے گا، فدا محمد ناشاد

4 Mar 2018 00:47

سینئر وزیر کو ہدایت کرتے ہوئے سپیکر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو میرے چیمبر میں بلایا جائے تاکہ ان سے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ صوبے میں رول آف لاء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ملکی قوانین کی پاسداری کے پابند ہیں، پولیس کو خلاف قانون کوئی کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کی صدارت ہونے والے اجلاس کے پانچویں روز ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے توجہ دلاو نوٹس پر ایوان کی توجہ شہری پر پولیس تشدد کی طرف مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت پولیس بے لگام ہو چکی ہے اور عوام پولیس کو دیکھ کر تحفظ کی بجائے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔ توجہ دلاو نوٹس پر ایوان میں بحث کے بعد سپیکر نے سینئر وزیر کو ہدایت کی کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو میرے چیمبر میں بلایا جائے تاکہ ان سے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جا سکے۔ ایوان نے ایک قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی جس میں وفاقی حکومت کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی گئی ہے کہ درجنوں پاکستانیوں نے ہمسایئہ ملک چین کی خواتین سے قانون کے مطابق شادیاں کی ہیں، مگر بدقسمتی سے چین کی وہ خواتین جنہوں نے غیرملکیوں سے شادیاں کی ہوئی ہیں انہیں چینی حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ لہٰذا وفاقی حکومت اس حوالے سے چین گورنمنٹ سے بات کرے اور گلگت بلتستان کے ان شہریوں کو کرب اور پریشانی سے نجات دلائے۔


خبر کا کوڈ: 708816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708816/جی-بی-پولیس-کو-خلاف-قانون-کوئی-کام-کرنے-نہیں-دیا-جائے-گا-فدا-محمد-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org