QR CodeQR Code

چوہدری سرور کی جیت پہ عظمٰی بخاری جذباتی ہو کر رو پڑیں

4 Mar 2018 10:36

پی ایم ایل این کی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ چوہدری سرورکے 31 ووٹ تھے جو بڑھکر41 ہوگئے، اسی طرح پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 8 ووٹ تھے، جو بڑھ کر26 ہوگئے یہ لمحہ فکریہ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیئے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی بخاری سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت پر جذباتی ہوگئیں اور رو پڑیں۔ رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار کی جیت کا بہت دکھ ہوا، اس لئے وہ جذباتی ہو گئیں اور روپڑیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ چمک کا نتیجہ ہے، کیونکہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو خریدا نہیں جا سکتا، چوہدری سرور کو ووٹ دینے کامیاب کرانے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ چوہدری سرورکے 31 ووٹ تھے جو بڑھکر41 ہوگئے، اسی طرح پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 8 ووٹ تھے، جو بڑھ کر26 ہوگئے یہ لمحہ فکریہ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیئے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جس دن ہمارے سینیٹر حلف اٹھائیں گے وزیراعظم نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 708853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708853/چوہدری-سرور-کی-جیت-پہ-عظم-ی-بخاری-جذباتی-ہو-کر-رو-پڑیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org