0
Sunday 4 Mar 2018 15:26

ایم کیو ایم ایک برین ٹیومر ہے جسکا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوگا، مصطفٰی کمال

ایم کیو ایم ایک برین ٹیومر ہے جسکا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوگا، مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے الزام لگایا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلے عام خرید و فروخت ہوئی، ہمیں خریدنے کیلئے بھی بہت سی پیشکش ہوئیں، اردو بولنے والے شکر ادا کریں کہ ایم کیو ایم کے 4 میں سے 3 امیدوار منتخب نہیں ہوئے، ایم کیو ایم ایک برین ٹیومر کی طرح ہے، جس کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ میری ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، مہاجر عوام کا مینڈیٹ 30 سال سے بک رہا ہے، کے الیکٹرک کے خلاف آواز اٹھانے پر بریف کیس لندن پہنچ جاتا تھا، کراچی شہر میں 25 ہزار نوجوان قتل ہوئے اور کراچی جیسے شہر میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، کیا ایم کیو ایم نے مہاجروں کے حقوق کی کسی اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم گذشتہ 6 سال سے سینیٹر تھے، انہوں نے 6 سال میں آپ کیلئے کون سی آواز اٹھائی، کل ایم کیو ایم کے 14 ارکان بکے ہیں، لیکن آج بھی پاکستان میں باکردار لوگ موجود ہیں، کل ہمارے لوگوں نے فنکشنل لیگ کو ووٹ دیا، ہم نے متحدہ کے کہنے پر اپنے ایم پی ایز کا استعفٰی نہیں دلوایا اور ایم کیو ایم کی خواتین نے کامران ٹیسوری کے غصے میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔
خبر کا کوڈ : 708912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش