0
Sunday 4 Mar 2018 20:30

سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا موجودہ نظام جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے، سیف اللہ سدوزئی

سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا موجودہ نظام جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے، سیف اللہ سدوزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن نے نام نہاد جمہوریت کا پول کھول دیا ہے، عوامی نمائندوں کی سرعام بولیوں نے ثابت کر دیا کہ موجودہ نظام جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح ایک ایک نشست کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے گئے، ایسے حالات میں کوئی قابل، دیانتدار اور محب وطن شہری ایوان کا رکن بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس سیاسی کلچر کے بانی بھی شریف برداران ہیں، شریف برداران نے چھانگا مانگا سیاست کے ذریعے سیاست کو تجارت میں تبدیل کیا، جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے جنوری 2014ء اور اگست 2015ء میں دھرنوں کے ذریعے قوم کو شعور دیا کہ موجودہ نظام کے تحت سو انتخابات بھی ہوجائیں تو قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، آج ہر شخص کہتا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو بتایا کہ عوام کو حقوق دلانے کیلئے موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایک بات کو سچ ثابت کر دیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سیف اللہ سدوزئی نے کہا کہ آج جس طرح سیاستدان اپنے مفادات کیلئے متحد ہوگئے ہیں اسی طرح پوری قوم اپنے حقوق کیلئے متحد ہو، ورنہ یہ مفاد پرست ٹولہ اسی طرح قوم کا استحصال کرکے اپنی تجوریاں بھرتا رہے گا۔ اجلاس میں سردار ریاض خان علیانی، قاضی کاشف، ابراہیم سدوزئی، ملک طارق بھابھہ اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 709025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش