QR CodeQR Code

اسامہ کی موجودگی اور امریکی آپریشن دونوں ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں، قومی سلامتی کمیٹی

10 May 2011 08:19

اسلام ٹائمز:اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بریفنگ میں وزارت خارجہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالی ہے، بدھ کو دوسری میٹنگ ہو گی جس میں وزارت دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کمیٹی کو ایبٹ آباد آپریشن پر بریفنگ دینگے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور امریکی آپریشن کو ملکی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہماری بہت سی کوتاہیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، حکومت مستقبل میں ایسے کسی واقعہ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جبکہ کمیٹی کا اگلا اجلاس کل (بدھ) دوبارہ ہو گا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی آپریشن ایبٹ آباد کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بریفنگ میں وزارت خارجہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالی ہے، بدھ کو دوسری میٹنگ ہو گی جس میں وزارت دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کمیٹی کو ایبٹ آباد آپریشن پر بریفنگ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت دفاع سے بریفنگ لینے کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے حکومت اور پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریگی۔


خبر کا کوڈ: 70907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70907/اسامہ-کی-موجودگی-اور-امریکی-آپریشن-دونوں-ملکی-خودمختاری-کے-خلاف-ہیں-قومی-سلامتی-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org