0
Sunday 4 Mar 2018 17:29

انقلاب بحرین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، تیونس امن مرکز

انقلاب بحرین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، تیونس امن مرکز
اسلام ٹائمز۔ تیونس کے امن و یکجہتی مرکز کے رہنما محمد براھمی نے اعلان کیا کہ ہم بحرینی عوام کے انقلاب کی، جو اپنے ملک میں جمہوری تبدیلی چاہتے ہیں، بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ بحرینی نیوز سائٹ "اللؤلؤه" کے مطابق مبارکہ براھمی تیونس پارلیمینٹ کے نمائندے نے اتوار کے دن "بحرین۔۔ بھولے ہوئے انقلاب کے سات سال" کے عنوان سے تیونس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس، جس میں بحرینی عوام کی حمایت کے مطالبے اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقوق تک پہچنے کے مطالبات کئے گئے اور عربی میڈیا کہ جو بحرین کے انقلاب اور اس کے ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ براہمی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فورسز جو بحرین میں انقلابی عوام کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بحرین کے عوام کے سامنے بہت زیادہ شرمندہ ہوں، کیونکہ ہم نے ان سے کافی حد تک غفلت برتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل تیونس کے ڈائریکٹر لطفی عزوز نے کہا کہ بحرین کی حکومت نہ صرف اپنے بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے بحرین میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات میں سے کسی رپورٹ پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرین کی حکومت اہل تشیع کے خلاف نسلی امتیاز اور قبائلی تعصب کا برتاو کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ منامہ بین الاقوامی برادری میں اپنی حیثیت کو بہتر بنانے اور اسی طرح اپنے مخالفین پر دہشت گردی کا الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکام کی طرف بحرینی وکلاٴ کے ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے پر پابندی بھی منامہ کے لئے رسوائی کا باعث ہے۔ تیونس کے ایک قانونی ماہر زہیر مخلوف نے بھی بحرینی حکومت کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ منامہ ایک ظالم حکومت ہے کیونکہ یہ حتٰی بچوں پر بھی رحم نہیں کرتی اور ان کو سڑکوں پر قتل کرتی ہے۔ اسی طرح زہیر مخلوف نے سیاسی پارٹیوں کی فعالیت پر پابندیوں، اہم انقلابی شخصیات پر ہونے والے حملوں، سیاسی زندگی کی نابودی اور بحرین کے انتخابات میں دھاندلی کی طرف بھی اشارہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 709074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش