0
Monday 5 Mar 2018 10:35

سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی جائیگی، ممنون حسین

سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی جائیگی، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عظیم الشان امکانات اور توقعات ہمارے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ سبی میلہ تمام علاقے کے لئے خوشگوار پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے رنگا رنگ سبی میلہ کے دوران بلدیاتی کنونشن اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبی میلہ آمد بہار اور خوشیوں کی خبر لے کر آتا ہے۔ بلوچستان میں اب حقیقی بہار آ رہی ہے اور سی پیک منصوبہ خوشحالی لائے گی۔ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان نے کچھ عرصے مشکلات برداشت کیں، لیکن اب حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ علاقے میں اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میلے کی بنیاد پڑی۔ میلے میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔ سی پیک کی کسی روٹ میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سی پیک کا مقصد دنیا کے دیگر خطوں کو قریب لانا ہے۔ موجودہ دور میں بلوچستان کے عوام پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سی پیک سے پسماندہ علاقوں میں ترقی ہوگی۔ گوادر میں کیمپس قائم کرنے کے لئے ایوان صدر کے اخراجات کم کرکے نمل یونیورسٹی کو فنڈز دیئے ہیں۔ ہمارا طرز عمل فراخ دلانہ ہونا چاہیئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی طرز عمل ترک کرکے آگے بڑھا جائے۔ بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقے سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حالات کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق چلنے والے ہی ترقی کرتے ہیں۔ پاکستان کے اس خوبصورت خطے میں امن و استحکام کی قوتیں زور پکڑ رہی ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام سی پیک منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔ بلدیاتی ادارے شہری نظام اور بدلیاتی منصوبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سی پیک منصوبے سے استفادہ کرنے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ بلوچستان سی پیک کے آغاز کے بعد اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ پانچ سے چھ ماہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔ موجودہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ بلوچستان حکومت کی ترقی پر ہے۔ بلدیاتی ادارے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ قبل ازیں صدر مملکت کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچے تو قبائلی عمائدین معتبرین اور لوگوں نے معزز مہمان کا زبردست استقبال کیا اور صدر مملکت کو بلوچستان کا روایتی دستار پیش کی۔ کنونشن سے صوبائی وزیر بلدیات میرغلام دستگیر بادینی، ضلعی نمائندوں اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا اور سبی میلہ کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدر مملکت نے سبی میلے کی اختتامی تقریب میں مختلف پروگرام دیکھیں اور میلے کی کامیاب انعقاد پر سول اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں صدر مملکت نے صوبائی وزیر بلدیات غلام دستگیر بادینی، وزیر لائیو اسٹاک سید آغا محمد رضا، سیکرٹری لائیو اسٹاک اکبر حریفال، کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ، ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر اور ڈی جی لائیو اسٹاک کو اعلٰی کارکردگی پر شیلڈز دیئے۔
خبر کا کوڈ : 709102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش