0
Monday 5 Mar 2018 11:03

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ نوجوان جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے علی بھائی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 22 سالہ نیاز علی اپنی دکان پر کام میں مصروف تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نیاز علی کو متعدد گولیاں لگی اور وہ موقع پر ہی چل بسا۔ واضح رہے کہ رواں برس یہ کسی بھی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص پر پہلا حملہ ہے جبکہ کوئٹہ کے زرغون روڑ میں واقع بیتھل میموریل میتھوڈسٹ چرچ میں 17 دسمبر کو خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نیاز علی جاں بحق ہو گیا تاہم دکان پر کھڑے دیگر افراد محفوظ رہے۔ تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 709108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش