QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی عدالت نے علامہ سبطین کاظمی کو بری کرنیکا حکم دیدیا

5 Mar 2018 12:15

عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں ملزم سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی آج بھی پیش نہ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سطبین کاظمی کو بری کر دیا۔ مولانا سبطین کاظمی کو گیارہ مئی دو ہزار سترہ کو بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی، جس میں ملزم سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی آج بھی پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزم سبطین کاظمی کے وکیل کی درخواست پر انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو 6 اکتوبر 2003ء کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 709127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709127/انسداد-دہشتگردی-عدالت-نے-علامہ-سبطین-کاظمی-کو-بری-کرنیکا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org