0
Monday 5 Mar 2018 14:34

فاٹا سے نومنتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

فاٹا سے نومنتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کے لئے سرگرم ہیں، اسی حوالے سے اسلام آباد میں راحیل منیر کی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں راجہ ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور مشاہد حسین سید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لئے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹی قائم کئے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب فاٹا سے دو نومنتخب آزاد سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 709168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش