2
0
Monday 5 Mar 2018 19:17

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں کتا مار مہم شروع کرنیکا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں کتا مار مہم شروع کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ کئی برس سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم نہیں چلائی جانے کے باعث شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کتا مار مہم نہ چلائے جانے کے باعث شہر میں پھرنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ اپنے بیان میں میر تقی ظفر نے کہا کہ شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں شہر کی اہم شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف پھیل رہا ہے۔ میر تقی ظفر نے میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد شہر کراچی میں کتا مار مہم کا آغاز کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 709242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

China
کتا مارنے سے بہتر ہے کہ ایم ڈبلیو ایم والے انہیں بیچ کر چین کو فروخت کر دیں، آمدنی بھی ہوگی اور شہر سے کتوں کا صفایا بھی۔ میرا مشورہ براہ کرم متعلقہ افراد تک پہنچا دیں۔ شکریہ
Pakistan
اچھا مشورہ ہے، اس پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیئے
ہماری پیشکش