QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں کتا مار مہم شروع کرنیکا مطالبہ

5 Mar 2018 19:17

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا کہ کراچی میں گذشتہ کئی برس سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم نہیں چلائی جانے کے باعث شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آوارہ کتے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ کئی برس سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم نہیں چلائی جانے کے باعث شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کتا مار مہم نہ چلائے جانے کے باعث شہر میں پھرنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ اپنے بیان میں میر تقی ظفر نے کہا کہ شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں شہر کی اہم شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف پھیل رہا ہے۔ میر تقی ظفر نے میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد شہر کراچی میں کتا مار مہم کا آغاز کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 709242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709242/ایم-ڈبلیو-کا-کراچی-میں-کتا-مار-مہم-شروع-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org