0
Monday 5 Mar 2018 19:19

خیبر پختونخوا میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی قائم

خیبر پختونخوا میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہوٹلز اور خوراکی اشیاء سے منسلک دیگر اداروں کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کردیا ہے جو محکمہ صحت کے زیر انتظام کام کرے گا۔ فوڈ اتھارٹی کا افتتاح آج ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا ریاض خان محسود نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ابتدائی طور پر 7 ڈویژنز میں دفاتر قائم کئے جائیں گے جس کیلئے فوڈ سیفٹی آفیسرز کو بھرتی کرلیا گیا ہے اور وہ تمام فوڈ سائینسز ڈگری ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اتھارٹی ہے، فوڈ اتھارٹی کی انفرادیت اس کا کوالیفائیڈ سٹاف ہے اور عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا قیام فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ ایکٹ 2014ء کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جس نے یکم مارچ سے کام شروع کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ خوراک کی اشیاء مہیا کرنے والے تمام ہوٹلز اور دُکانوں کا اندراج عمل میں لایا جائے گا جبکہ ہوٹلز میں کام کرنے والے ویٹرز اور خانسامہ کے میڈیکل ٹیسٹس بھی کئے جائیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کہیں وہ دوسرے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماری کا شکار تو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے نام سے دوسرا ادارہ بھی قائم کیا جائے گا جہاں  فوڈ بزنس سے منسلک افراد کو تربیت دی جائے گی جبکہ عوام میں معیاری خوراک سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور خوراک سے متعلق عوامی شکایات سننے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 709244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش