0
Monday 5 Mar 2018 21:04

فاروق ستار کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانیکا اعلان

فاروق ستار کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ہمارے 15 اراکین سندھ اسمبلی کو ڈرا کر اور پیسوں کے عوض وفاداری تبدیل کرائی گئی۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں سیاست کو تجارت بنا دیا گیا، سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پیسے کی بوریوں کے منہ کھولے گئے، ہم نے تحقیقات کی ہے کہ ہمارے 15 سے زائد ایم پی ایز کو ڈرا کر وفاداری تبدیل کرائی گئی، جس کے بعد ہم نے 6 ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں، جبکہ ہم سینیٹ انتخابات کو الیکشن کمیشن اور عدالت میں چیلنج کریں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ جانب دارانہ انتخابات تھے، کیونکہ سینیٹ انتخابات میں سندھ کو بھی بلوچستان بنایا گیا ہے، دھاندلی ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، سندھ اسمبلی میں کیمروں کی مدد سے تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں کہ کس طرح دھاندلی کی گئی، ایف آئی اے اور نیب بھی اس معاملے کی تحقیقات کریں، جبکہ سپریم کورٹ ان انتخابات کو کالعدم قرار دے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں نے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا کہا تھا، لیکن بہادرآباد کے دوستوں نے منع کر دیا، 4 ماہ پہلے میں نے بہادرآباد کے دوستوں کو یہ بھی کہا تھا کہ میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید کے ساتھ نہیں چل سکتا، لیکن مجھے ساتھ کام کرنے کیلئے منا لیا گیا تھا۔ فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تاریخ میں اتنی کمزور نہیں ہوئی، لیکن مہاجروں کی پارٹی کو توڑا جا رہا ہے، مہاجروں کی نمائندگی میں کمی کیلئے انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال بھی آلہ کار بنے ہیں، پی ایس پی کو جنرل نشستوں کیلئے ووٹ ایم کیو ایم کو دینا چاہیے تھا، مگر ایسا نہ ہوا، اگر کراچی کے ساری چوہدری مر بھی گئے، تو پگڑی پھر بھی مہاجروں کے حقوق ضبط کرنے والوں کو نہیں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 709277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش