0
Monday 5 Mar 2018 21:15

خیبر پختونخوا میں 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

خیبر پختونخوا میں 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کردیئے۔ خواجہ سراؤں کو لائسنسز پشاور میں منعقدہ تقریب میں جاری کئے گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک یاسر خان آفریدی نے خواجہ سراؤں میں لائسنس تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کے دوران یاسر خان آفریدی نے شرکاء کو بتایا کہ 300 خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنسز کی درخواست دی تھی، جن میں سے پہلے مرحلے میں 15 خواجہ سراؤں کو لائسنس کا اجراء کیا گیا، جبکہ دیگر مرحلہ وار لائسنسز جاری کردیئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس عمل سے خواجہ سراؤں کو ٹیکسی چلا کر باعزت روزگار کمانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی برادری کے بیشتر اراکین رقص کرکے پیسے کمانے کے بجائے دیگر شعبوں میں محنت کرکے روزگار کمانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی فراہمی، پاسپورٹ اور صحت و انصاف کارڈ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 709282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش