0
Monday 5 Mar 2018 21:17

افغانستان، قبل از وقت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 طالبان ہلاک

افغانستان، قبل از وقت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 طالبان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قبل از وقت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شمالی خطے میں فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ شمالی صوبہ جاؤ زجین میں سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کرنے کی کوشش کے دوران قبل از وقت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 طالبان ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی اس بارودی سرنگ کا ہدف سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 709285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش