QR CodeQR Code

زرمبادلہ کے ذخائرہ بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، وزیر مملکت

6 Mar 2018 00:21

رانا افضل نے سینیٹ کو بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالرز تھے اور قرضہ جی ڈی پی کا 63 فیصد تھا۔ جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ قرضہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور رواں سال 943 بلین قرضہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالرز تھے اور قرضہ جی ڈی پی کا 63 فیصد تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ قرضہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔ حکومت قرضہ نہیں چاہتی مگر درآمدات اور برآمدات برابر ہونے میں وقت لگے گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے پر وزیر قانون بشیر ورک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے بھی دھاندلی کی شکایتیں آ سکتی ہیں اور پوسٹل بیلٹ کا بھی سیکریٹ نمبر لیک ہونے کے باعث ایک ہی فرد کی جانب سے تمام خاندان کے ووٹ کاسٹ کئے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 709319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709319/زرمبادلہ-کے-ذخائرہ-بارہ-ارب-ڈالر-تک-پہنچ-گئے-ہیں-وزیر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org