QR CodeQR Code

سعودیہ نے اسرائیل جانے والی پروازوں کو فضائی راستہ دے دیا، نتن یاہو

6 Mar 2018 14:03

واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ بھارتی ایئر لائن نے سعودی عرب سے اسرائیل کیلئے ہفتہ وار 3 پروازوں کا بھی اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیلی وزیراعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ بھارتی ایئر لائن نے سعودی عرب سے اسرائیل کیلئے ہفتہ وار 3 پروازوں کا بھی اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 709435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709435/سعودیہ-نے-اسرائیل-جانے-والی-پروازوں-کو-فضائی-راستہ-دے-دیا-نتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org