0
Tuesday 6 Mar 2018 15:36

جی بی کے آئینی حقوق کی راہ میں مسئلہ کشمیر رکاوٹ ہے، کیپٹن (ر) سکندر علی

جی بی کے آئینی حقوق کی راہ میں مسئلہ کشمیر رکاوٹ ہے، کیپٹن (ر) سکندر علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماء نے کہا ہے کہ جی بی کے آئینی حقوق کی راہ میں مسئلہ کشمیر رکاوٹ ہے، ہمارا گلہ پاکستان اور نہ ہی کشمیر کے عوام سے ہے بلکہ ہمارا گلہ پاکستانی حکمرانوں سے ہے، اگر حکومتیں ہمارے حقوق کی بحالی میں رکاوٹ ہیں تو فوج اور متعلقہ اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا عوامی دیرینہ مطالبہ پورا کرے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) سکندر نے غلمت نگر میں موحوم شیخ محمد علی حیدر کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام محب وطن ہیں اور امن پسند ہیں۔ دنیا میں یہ خطہ امن پسندی کی وجہ سے مشہور ہے، اس امن کے قیام میں یہاں کے عوام اور علماء کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دیکر زبردستی چھیننے کی کوشش کا کوئی جواز نہیں۔ خالصہ سکھوں کا بنایا ہوا قانون ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اگر حکومت کو کسی عوامی منصوبے کیلئے زمین درکار ہے تو وہ عوام کو معاوضہ دیکر زمین حاصل کرے جسکی کوئی مخالفت نہیں کریگا۔
خبر کا کوڈ : 709462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش