0
Tuesday 6 Mar 2018 21:52

تمام مقدمات کو مقررہ وقت کےاندر منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، چیئرمین نیب

تمام مقدمات کو مقررہ وقت کےاندر منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مقررہ وقت میں شکایتوں کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور تحقیقات مکمل نہ کرنے والے تمام ڈی جیز سے تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت طلب کرلی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں زیرالتوا مقدمات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے دس ماہ وقت مقرر کیا ہے، پہلے دن سے افسران کو واضح ہدایت کی تھی کہ اب انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑیں رہیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر تمام مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں اور ہر شخص کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، بدعنوانی سے نہ صرف تمام برائیوں کی جڑی ہے بلکہ اس سے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر رک جاتا ہے۔ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 709499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش