0
Tuesday 6 Mar 2018 18:40

انجمن طلباء اسلام نے ’’بحالی حقوق طلباء تحریک‘‘ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

انجمن طلباء اسلام نے ’’بحالی حقوق طلباء تحریک‘‘ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر نعمان الجبار سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ منصور اقبال، غلام محی الدین اویسی، واجد اکبر، محمد حسنین مصطفائی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے شیڈول دوروں کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیشن بھر ''بحالی حقوق طلباء تحریک'' جاری رہے گی، 10 مارچ تا 10 اپریل ''ماہ سماجی خدمت'' اور شام کے علاقہ مشرقی غوطہ میں مظالم اور امت مسلمہ کی بے حسی کیخلاف 9 مارچ کو ''یوم بیداری عالمی ضمیر'' کے طور پر منایا جائے گا۔ مرکزی صدر 10 مارچ تا 20 مارچ جنوبی پنجاب، 21 مارچ تا 30 مارچ شمالی پنجاب، یکم اپریل تا 10 اپریل کشمیر، مئی میں خبیرپختونخوا جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل امتیاز حسین میتلا سہروری مارچ، اپریل میں سندھ اور بلوچستان کا تفصیلی تنظیمی دورہ کریں گے۔

مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعمان الجبار نے کہا کہ شام میں قیام امن کیلئے مسلم حکمران مشترکہ کوششیں کریں، شامی مسلمان امریکہ، روس، ایران اور سعودی عرب کی پراکسی وار کا ایندھن بن رہے ہیں، شام میں جاری قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، شام 7 سال سے خانہ جنگی کی آگ میں جل رہا ہے، شام کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں اب غاصب حکمرانواں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، یکساں نظام تعلیم کی عدم موجودگی تعلیمی مسائل کی بنیادی وجہ ہے، غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ترقی یافتہ ممالک میں آج بھی طلباء یونینز طلباء مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں مگر پاکستان میں طلباء یونینز پر پابندی لگا کر باصلاحیت قیادت کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے، تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیز ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 709506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش