0
Tuesday 6 Mar 2018 19:06

اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر رضوان یوسف ساتھیوں سمیت تحریک لبیک میں شامل

اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر رضوان یوسف ساتھیوں سمیت تحریک لبیک  میں شامل
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر محمد رضوان یوسف نے درجنوں علماء و مشائخ  اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر محمد رضوان یوسف نے درجنوں علماء و مشائخ اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) میں شمولیت کرتے ہوئے اپریل میں کنگن پور میں تاریخ ساز ختم نبوت(ص) کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے۔ رضوان یوسف اس سے قبل انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر اور جماعت اہل سنت کے بھی صدر رہ چکے ہیں اور پی پی 180 سے ایم پی اے کے متوقع امیدوار بھی ہوں گے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان یوسف نے کہا کہ ظلم اور جرم کی گندی سیاست کا خاتمہ قریب ہے، ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، عوام اہل سنت علماء و مشائخ ملکی سیاست میں اہم سٹیک ہولڈر بن چکے ہیں، ملک سیاسی تبدیلیوں کے دہانے پر کھڑا ہے، (ن) لیگ کا وجود تیزی سے تحلیل ہو رہا ہے، ختم نبوت حلف نامہ بدلنے والوں کو بدل کر دم لیں گے، بارود والوں کے سرپرست جا رہے ہیں اور درود والے آ رہے ہیں۔حکمران غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے ملک کی نظریاتی اساس کو تباہ نہ کریں۔ عاشقان رسول کی لاشیں گرانے والوں کی حکومت گرنے والی ہے۔ انتخابات سے پہلے کڑے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے۔ کرپشن میں ملوث تمام افراد کا بلا امتیاز اور بے لاگ احتساب ہونا چایئے۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں۔ مستقبل کی سیاست میں شریف خاندان کا کردار ختم ہو گیا ہے۔ ن لیگ فصلی بٹیروں کی جماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 709509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش