0
Tuesday 6 Mar 2018 23:29

کوالٹی اشورنس ایجنسی برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کا آڈٹ

کوالٹی اشورنس ایجنسی برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کا آڈٹ
اسلام ٹائمز۔ کوالٹی اشورنس ایجنسی برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن (کیو اے اے، ایچ ای سی) کے پینل کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کی کارکردگی کی جانچ کیلئے آڈٹ کیا گیا۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایلیوشن (آئی پی ای) کیلئے جامعہ این ای ڈی کے اکیڈمک پروگرامز اور سرگرمیوں سمیت یونیورسٹی گورننس سسٹم سے متعلق مکمل معلومات دی گئیں۔ دورے کے دوران یونیورسٹی پورٹ فولیو رپورٹ (UPR-2018) کا جائزہ لیا، جبکہ ٹیم کو انجینئر ابوالکلام لائبریری سمیت مختلف شعبہ جات، کھیلوں کی سہولتوں، ڈائریکٹریٹ آف لائسنس، شعبہ امتحانات اور شعبہ اُمور طلباء کا بھی دروہ کروایا گیا۔ کیو اے اے، ایچ ای سی پینل کے کنوینر ڈاکٹر گُل حسن نے کارکردگی کی بہتری پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سمیت ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی کاوشوں کو بھی سراہا، جبکہ مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر مہمانوں کو اجرک بھی پیش کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 709543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش