0
Tuesday 6 Mar 2018 23:42

عمران خان اور نواز شریف کی سیاست سے انکے ارکان بیزار ہو چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو

عمران خان اور نواز شریف کی سیاست سے انکے ارکان بیزار ہو چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں، تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر چیئرمن اور ڈپٹی چیئرمن کا مرحلہ احسن طریقے سے عبور کریں گے، عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے سے زیادہ کچھ نہیں، ان کے ارکان بیزار ہو چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ جی ٹی روڈ کی مخصوص سوچ رکھنے والی جماعت ہے، نواز شریف اور عمران خان اپنے منتخب ارکان پر بکنے کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، نواز شریف اور عمران خان کی سیاست سے ان کے ارکان بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے سے زیادہ کچھ نہیں، منتخب ارکان ایسی قیادت کے ساتھ کیسے چل سکتے ہیں، جن کے پاس کوئی نظریہ ہی نہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس جماعت نے چاروں صوبوں سے نمائندگی حاصل کی، اسی کا چیئرمن سینیٹ بنے گا، پی پی پی نے چھوٹے صوبوں کو حق دیئے، اس لئے فاٹا اور بلوچستان کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں، تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر چیئرمن اور ڈپٹی چیئرمن کا مرحلہ احسن طریقے سے عبور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 709546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش