0
Wednesday 7 Mar 2018 15:02

نوازشریف کی 9 مارچ کو بہاولپور آمد پر بہاولپور صوبہ کے حامیوں کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

نوازشریف کی 9 مارچ کو بہاولپور آمد پر بہاولپور صوبہ کے حامیوں کا یوم سیاہ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بہاول پور آمد پر بہاول پور صوبہ کے حامیوں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا، میاں نواز شریف کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بہاول پور ڈرنگ اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے کی جاری ہیں، اس موقع پر صوبہ بہاول پور کے حامیوں نے میاں نواز شریف کا بہاول پور میں سیاہ جھنڈوں سے استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بہاول پور صوبہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ انتخابات میں بہاول پور صوبہ بحال کرنے کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کیے تھے، مگر 5 سال گزر جانے کے بعد بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 709669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش