0
Wednesday 7 Mar 2018 18:43

لاہور، جمعیت طلباء عربیہ پاکستان کے زیراہتمام شام میں بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور، جمعیت طلباء عربیہ پاکستان کے زیراہتمام شام میں بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلباء عربیہ پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر شام میں جاری کشیدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جے ٹی اے کے منتظم اعلیٰ مجید الرحمان عباسی نے کی جبکہ مظاہرے میں درجنوں طلباء شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے منتظم اعلیٰ مجیدالرحمان عباسی کا کہنا تھاکہ شام کے مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی مسلمانوں کا معاملہ ہو تو سانپ سونگھ جاتا ہے جبکہ شام اگر غیر مسلم ملک ہوتا تو پوری دنیا میں کہرام برپا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، روس و امریکہ مداخلت کی بجائے شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شام کا مسئلہ حل کروائیں اور بے گناہ عوام کی زندگیاں محفوظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں نے اپنی پراکسی وار کیلئے شام کو منتخب کیا ہے، جو مسلم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 709682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش