0
Wednesday 7 Mar 2018 19:08

سعودی عرب اور ایران کے باہمی تنازعات کا حل امت مسلمہ کیلئے ضروری ہے، اعجاز ہاشمی

سعودی عرب اور ایران کے باہمی تنازعات کا حل امت مسلمہ کیلئے ضروری ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ شام اور یمن میں ہونیوالی بیرونی مداخلت اور مسلمانوں کا قتل عام امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی فریق بننے کی بجائے مصالحانہ کردار ادا کریں تو عالم اسلام کو درپیش مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شام کی تاریخی حیثیت ہے، یہاں کے مسلم عوام کے مسائل پر امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے، ہماری وزارت خارجہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر ان مسائل پر توجہ دے اور سیاسی قیادت بھی اپنا کردار ادا کرے، محض آئندہ انتخابات کی تیاری اور عدلیہ سے محاذ آرائی کی بجائے، قوم کی نمائندگی کا بھی حق ادا کریں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے باہمی تنازعات کا حل امت مسلمہ کیلئے ضروری ہے، ہمیں بیرونی ایجنڈوں کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، یہی قوت ہوگا ورنہ پاکستان انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا فائدہ ہمیشہ استعماری قوتوں کو ہی ہوا ہے، شام میں جاری خانہ جنگی قابل تشویش ہے، اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کیا ہوتا تو مسلمان باہم دست و گریبان نہ ہوتے، مسلم ممالک کو عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے، کہ کسی ملک کے اندرونی حالات خراب نہ کئے جائیں اور ہر مملکت اپنے ریاست امور پر خود فیصلے کرے ،بیرونی ممالک کسی حکمران کو ہٹانے کی سازشیں کریں گے تو حالات شام اور یمن جیسے ہی ہوں گے۔ اس لئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 709765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش