0
Wednesday 7 Mar 2018 19:26
حکومت، امریکا اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار یا نظر بند کر سکتی ہے، وکیل حافظ سعید

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی ممکنہ گرفتار ی کیخلاف درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرنے کیلئے وقت دیدیا ہے اور ساتھ ہی حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی، جس میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں مہلت دے دی۔ درخواست میں حافظ سعید کے وکیل اے ڈوگر نے دعوی کیا تھا کہ امریکا اور بھارت کے دباو پر پاکستانی حکومت ممکنہ طور پر درخواستگزار کیخلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے جبکہ امریکا نے پاکستان کو حافظ سعید کی گرفتاری کا کہہ بھی دیا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت، امریکا اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار یا نظر بند کر سکتی ہے۔ حافظ سعید کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ صوبائی حکومت کو درخواستگزار کی گرفتاری یا نظربندی سے روکا جائے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع کر دی۔ درخواست پر مزید کارروائی 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 709776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش