0
Wednesday 7 Mar 2018 20:29

خیبرایجنسی میں پشاور پولیس کے چھاپوں کیخلاف فاٹا گرینڈ الائنس کا احتجاج

خیبرایجنسی میں پشاور پولیس کے چھاپوں کیخلاف فاٹا گرینڈ الائنس کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں خیبرپختونخوا پولیس کے غیر قانونی چھاپوں کے خلاف فاٹا گرینڈ الائنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ باب خیبر کے مقام پر فاٹا گرینڈ الائسن کے زیراہتمام ہونے والے اس مظاہرے میں سیاسی پارٹیوں جمعیت علماء اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس کی جانب سے بار بار حدود کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو کارخانو سے ملحقہ خیبر ایجنسی میں داخل ہوکر دکانوں پر چھاپے مارتے ہیں اور دکانداروں کو بلا کسی وجہ کے پریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دکانوں میں کوئی غیر قانونی چیز فروخت ہوتی ہے تو اس کے لئے ایجنسی میں خاصہ دار اور لیویز فورس موجود ہیں پولیس کو چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی اگر آئندہ پولیس نے ایجنسی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر چھاپہ مارا تو ان کے خلاف قبائلی روایات کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے بعد مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 709793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش