QR CodeQR Code

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تین روزہ اہم سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے

7 Mar 2018 22:24

ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک ایران کے 70 سالہ تعلقات کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے، ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک ایران کے 70 سالہ تعلقات کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے، تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کراچی میں تاجر برادری کے ایک فورم سے بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 709815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709815/ایرانی-وزیر-خارجہ-جواد-ظریف-تین-روزہ-اہم-سرکاری-دورے-پر-اتوار-کو-اسلام-ا-باد-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org