0
Wednesday 7 Mar 2018 23:05

خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، بلاول بھٹو کی پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں و عہدیداران کو ہدایات

خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، بلاول بھٹو کی پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں و عہدیداران کو ہدایات
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں اور عہدیداران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر خواتین ووٹرز کے اندراج کیلئے سخت محنت کریں۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام عہدیداران اور کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، تاکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنا کر ووٹرز فہرستوں میں اندراج کیلئے خواتین کی معاونت کریں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں بڑھتے ہوئے فرق پر تشویش کا اظہار کیا، جو سال 2013ء میں 10.97 ملین تھا اور گذشتہ سال ستمبر میں بڑھ کر 12.17 ملین ہوگیا ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 54.60 ملین، جبکہ 42.42 ملین خواتین ووٹرز ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو مزید خودمختار بنانے کے عمل اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے غیر رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کا اندراج اشد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 709822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش