0
Thursday 8 Mar 2018 11:06

بنوں، تباہی کا منصوبہ ناکام، پرائمری سکول کے قریب نصب بم ناکارہ

بنوں، تباہی کا منصوبہ ناکام، پرائمری سکول کے قریب نصب بم ناکارہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح گھڑی میرا خیل کے مکینوں نے اطلاع دی کہ غازی مرجان پرائمری سکول کے قریب ایک مشکوک شاپنگ بیگ پڑا ہے جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور فوری طور پر بی ڈی یو عملے کو طلب کرلیا جنہوں نے مشکوک شاپنگ بیگ میں بارودی مواد کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایبٹ کی تحصیل حویلیاں کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب بم نصب کیا گیا تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ دوسری جانب یکے بعد دیگرے سکولوں کے قریب سے بموں کی برآمدگی نے بچوں کے والدین کو خوف میں مبتلا کردیا ہے تاہم پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 709878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش