QR CodeQR Code

شہری ہلاکتوں پر حقوق کمیشن میں عرضی دائر، حکومت کو تفصیلی جواب پیش کرنیکی ہدایت

8 Mar 2018 11:38

کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی کے پاس سماعت کے دوران انہوں نے ریاستی چیف سیکریٹری اور ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے پوچھا کہ قابض فورسز میعاری ضابطہ اخلاق کی اتباع کرنے کے پابند کیوں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں اور ایس ایس پی شوپیان کو پہنو میں شری ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں ایک عرضی دائر کی۔ کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی کے پاس سماعت کے دوران انہوں نے ریاستی چیف سیکریٹری اور ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے پوچھا کہ قابض فورسز میعاری ضابطہ اخلاق کی اتباع کرنے کے پابند کیوں نہیں ہے۔ اونتو کے مطابق ممبر کمیشن نے ڈی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو جنگجویانہ آپریشنوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران معیاری ضابطہ اخلاق اپنانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انسانی حقوق کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی نے ڈی سی اور ایس ایس پی شوپیان کے نام نوٹس اجراء کرتے ہوئے اُن سے چار مارچ کو پہنو شوپیان میں چار شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے شہری ہلاکتوں اور معیاری ضابطہ اخلاق کے حوالے سے دائر عرضی کی اگلی سماعت کے لئے دو اپریل 2018ء کی تاریخ مقرر کر دی۔


خبر کا کوڈ: 709880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709880/شہری-ہلاکتوں-پر-حقوق-کمیشن-میں-عرضی-دائر-حکومت-کو-تفصیلی-جواب-پیش-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org