1
0
Tuesday 10 May 2011 14:26

اسامہ کی موجودگی اور ایبٹ آباد آپریشن سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، سلمان بشیر

اسامہ کی موجودگی اور ایبٹ آباد آپریشن سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، سلمان بشیر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، لیکن دنیا کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ القاعدہ کے اہم لوگ پاکستان کی آئی ایس آئی نے ہی پکڑے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں کے اہداف بھی ایک ہیں، لیکن پاکستان کو امریکا کے کچھ اقدامات پر تحفظات ہیں۔ بھارتی رد عمل کے حوالے سے سلمان بشیر نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد بھارت کے بیانات غیر ضروری تھے۔
سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ امریکی آپریشن پر تحفظات ہیں مگر دونوں ممالک کے اہداف ایک ہونے کے باعث تعلقات قائم رہیں گے۔ سلمان بشیر نے اعتراف کیا کہ اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی نے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کیا۔ لیکن ایک واقعے کی وجہ سے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار بھولنا نہیں چاہیے۔ القاعدہ کے تمام بڑے رہنما پاکستان کے بڑے شہروں سے آئی ایس آئی نے ہی گرفتار کیے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان بشیر نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت کے پاکستان کے بارے میں بیانات غیر ضروری تھے۔ اسامہ آپریشن سے پاک بھارت مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑا اور دونوں ممالک کے مذاکرات میں اچھی خبر ملے گی۔ سلمان بشیر نے بھارت سے بہتر تعلقات کی پاکستانی خواہش کا اعادہ کیا اور بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات کے پہلے مرحلے میں اعتماد سازی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ملکوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تحفظات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ الزام تراشی سے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 70990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Posts like this brgithen up my day. Thanks for taking the time.
ہماری پیشکش