QR CodeQR Code

جی بی میں کوئی خالصہ سرکار کی زمین نہیں، آخری سانس تک عوام کے ساتھ ہوں، کیپٹن (ر) شفیع

8 Mar 2018 13:10

اپنے ایک بیان میں اسلامی تحریک کے رہنماء نے کہا ہے کہ چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی اور دیگر رہنماوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو عوامی زمینوں کی حفاظت کے لئے میدان عمل میں نکلے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ جی بی میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے، ساری زمینیں عوام کی ملکیت ہے  اور عوامی زمین پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انتظامیہ کی حرکتوں سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی خاص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عوام کو اکسا رہی ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں کو کسی صورت چھیننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو چھومیک اراضی کی زمین کے معاملے میں میں عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ ہوں۔ اس سلسلے میں آخری حد تک کو بھی جانے کے لئے تیار ہوں۔ انتظامیہ اسکردو چھومیک اور سرفرنگہ کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گی تو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ زمین چھومک کی ہو یا سرفر رنگا کی، مقپون داس ہو یا چھلمس داس سب عوام کی ملکیت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین بھی خالصہ سرکار نہیں، اگر حکومت کو کہیں پر کوئی زمین درکار ہے تو معاوضہ ادا کر کے لے لیں۔ حکومت خالصہ سرکار کے نام پر حالات خرچاب کر رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ عوام کی زمینوں کی دفاع کے لئے آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی اور دیگر رہنماوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو عوامی زمینوں کی حفاظت کے لئے میدان عمل میں نکلے ہوئے ہیں۔ میں تمام رہنماوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عوامی زمینوں کی تحفظ کے لئے پوری اپوزیشن کو لے کر آپ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے تیار ہوں اور آخری حد تک جانے کو بھی تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 709923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709923/جی-بی-میں-کوئی-خالصہ-سرکار-کی-زمین-نہیں-ا-خری-سانس-تک-عوام-کے-ساتھ-ہوں-کیپٹن-ر-شفیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org