QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید، دوسرا زخمی

8 Mar 2018 17:17

گذشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر جمعرات کی روز کلی چاکر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یاد رہے اس سے چند روز قبل بھی کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دوکان پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ جوان شہید ہوگیا تھا، جبکہ گذشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 709973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709973/کوئٹہ-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ایک-شیعہ-مسلمان-شہید-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org