QR CodeQR Code

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے متحدہ رکن کو سندھ اسمبلی سے باہر نکال دیا

8 Mar 2018 17:50

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تکرار اور لفظی جنگ روز کا معمول بن گیا ہے، آج قائم مقام اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان الجھ پڑے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ شہلا رضا نے اپوزیشن رکن محمد حسین کو ایوان سے نکالنے کیلئے عملے کو طلب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کو ایوان سے ہی باہر نکلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تکرار اور لفظی جنگ روز کا معمول بن گیا ہے، آج قائم مقام اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان الجھ پڑے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ شہلا رضا نے اپوزیشن رکن محمد حسین کو ایوان سے نکالنے کیلئے عملے کو طلب کرلیا۔ اجلاس کے دوران جھڑپوں کا آغاز پہلے ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یار خان اور قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے مابین ہوا، محفوط یار خان نے گزشتہ روز کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے احتجاج کیا، تو شہلا رضا کا پارہ چڑھ گیا، جس پر وہ ناراض ہو کر ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔ اس معاملے کے بعد ایم کیو ایم کے ایک اور رکن محمد حسین نے سوال کرنے کی کوشش کی، تو ان سے بھی شہلا رضا الجھ پڑیں، محمد حسین نے کہا کہ آپ مجھ سے اس طرح سے بات نہیں کر سکتیں، جس پر شہلا رضا نے کہا کہ ’میں اس طریقے سے بات کر سکتی ہوں، آپ کو جو کرنا ہے کر لیں، آپ کو نہیں معلوم کیا ہونے والا ہے، لیکن مجھے معلوم ہے اور مجھے آپ کا حال بھی معلوم ہے۔ شہلا رضا نے پہلے محمد حسین کا مائک بند کرایا اور پھر انہیں ایوان سے نکالنے کیلئے اسمبلی کے عملے کو طلب کرکے انہیں ایوان سے باہر نکلوا دیا، اس دوران اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ڈپٹی اسپیکر سے درگذر کرنے کا کہتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 709990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709990/ڈپٹی-اسپیکر-شہلا-رضا-نے-متحدہ-رکن-کو-سندھ-اسمبلی-سے-باہر-نکال-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org