QR CodeQR Code

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف گرفتار

8 Mar 2018 18:03

خیبر پختونخوا پولیس گذشتہ 11 ماہ سے ملزم عارف کی تلاش میں تھی تاہم آج انہیں اس حوالے سے اسکی گرفتاری کی صورت میں کامیابی ملی، ملزم ترکی میں مقیم تھا جو چند روز پہلے ہی مردان واپس آیا تھا، ملزم عارف سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالبِ علم مشال خان کے قتل کے مرکزی ملزم عارف کو پولیس نے مردان سے گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ مشال خان کے قتل کے بعد ملزم عارف نے ایک اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں اس نے مشال خان کے قتل کو جائز قرار دیا تھا۔ خیبر پختونخوا پولیس گذشتہ 11 ماہ سے ملزم عارف کی تلاش میں تھی تاہم آج انہیں اس حوالے سے اس کی گرفتاری کی صورت میں کامیابی ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال خان قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف ترکی میں مقیم تھا جو چند روز پہلے ہی مردان واپس آیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم عارف اس وقت مردان کے سٹی پولیس اسٹیشن میں موجود ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عارف کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عارف سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 709997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709997/مشال-قتل-کیس-کا-مرکزی-ملزم-عارف-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org