0
Thursday 8 Mar 2018 19:30

شمالی وزیرستان، غلام خان بارڈر کو 12 مارچ سے تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان، غلام خان بارڈر کو 12 مارچ سے تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے پاک افغان غلام خان بارڈر کو کھولنے کےلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ نے غلام خان بارڈر کو آج سے تجرباتی بنیادوں پر تجارت کےلئے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ روز یہ فیصلہ منسوخ کرلیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے فیصلے کے مطابق اب غلام خان بارڈر کو 12 مارچ یعنی پیر کے روز صرف محدود تجارت کےلئے کھولا جائے گا، بیان کے مطابق بارڈر پر تجارت باقاعدہ ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غلام خان بارڈر کو سال 2014ء کے دوران شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے ساتھ بند کردیا گیا تھا، اس بارڈر کے ذریعے بڑے پیمانے پر افغانستان کے ساتھ تجارت ہوتی تھی، اس ضمن میں تاجروں نے متعدد بار انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز سے بارڈر پر تجارت کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب تاجر اس بارڈر کے کھلنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 710003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش